22 جنوری ، 2013
کراچی…پاک فضائیہ کے سابق سربراہ راوٴ قمر سلیمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی،انہیں سی ایم ایم ایچ لاہور میں داخل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راوٴ قمر سلیمان کو چارروز قبل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،جہا ں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ اس سے پہلے راوٴ، قمر سلیمان خرابئی صحت کی وجہ سے گزشتہ سال ستمبر میں پی آئی اے سے استعفیٰ دے چکے تھے۔مارچ 2012 میں فضائیہ سے ریٹائر ہونے کے بعد مئی 2012میں انہیں چودھری احمد مختارکی جگہ پی آئی اے کا چیئرمین بنادیا گیا تھا۔ راوٴ قمر سلیمان اس سے پہلے پی آئی اے کے ایم ڈی تھے۔