Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

آصف زرداری کے بہنوئی نے ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کو پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی اور پیپلز پارٹی کے رہنما فضل للہ پیچوہو نے عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر  ووٹرز کو پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

سانگھڑ میں  فضل للہ پیچوہو نے پرتم آباد میں پی ایس 40 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ووٹرز 8 فروری کو  12 بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں،  12 بجے تک ووٹر نہیں نکلے تو جام صاحب نہر بند کردیں گے۔

فضل اللہ پیچوہو نے دھمکی دی کہ جام صاحب نہر بند ہوگی تو ووٹ نہ دینے والوں کا پانی بھی بند ہوگا۔

انہوں نے ووٹرز سے کہا کہ امیدوار کی شکل پسند نہیں تو ووٹ تیر کو دے کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو الیکشن شیڈول ہیں۔

مزید خبریں :