پاکستان
22 جنوری ، 2013

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس کو براہ راست بھرتیوں سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس کو براہ راست بھرتیوں سے روک دیا

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس میں 700اے ایس آئی کی پوسٹ پر بپلک سروس کمیشن کے بجائے براہ راست بھرتیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت سندھ سمیت دیگر مدعا علیہان کو 15 فروری کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار ذاکر علی خان نے موقف اختیار کیا کہ پولیس آرڈر2002 کے مطابق محکمہ پولیس میں اے ایس آئی کی پوسٹ پر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جاسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس آرڈر 2002 کا قانون ختم ہونے کے باوجود وزیر اعلی سندھ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پالیسی برقرار رکھی گئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق اے ایس ائی کی پوسٹ پر بھرتی کے لئے وہ تحریری امتحان اور انٹرویو کا انتظار کر رہاتھا لیکن مدعاعلیہان نے براہ راست بھرتیاں شروع کردی ہیں۔عدالت نے حکومت سندھ ، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو 15 فروری کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم امتناع جاعی کردیاہے۔

مزید خبریں :