27 جنوری ، 2024
نوشہرہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سال کے بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق محلہ ڈاگی خیل میں بچے نےگھر کی چھت پر مبینہ طور پرگلےمیں پھندا لگا کر خودکشی کی۔
بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا بیٹا روزانہ موبائل کا مطالبہ کرتا تھا، انہوں نے موبائل دینے سے انکارکیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کے بعد بچےکی لاش ورثا کے حوالےکردی گئی ہے اور واقعےکے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔