اقتدار میں آ کر خواتین اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائیں گے: آصفہ بھٹو

بے نظیر بھٹو مزدوروں اور طلبہ کی آواز تھیں ، وہ اور بلاول عوام کی آواز بنیں گے، اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح مزدوروں اور طلبہ کی آواز بنیں گے: کراچی میں انتخابی ریلی سے خطاب— فوٹو: پی پی پی/ایکس
بے نظیر بھٹو مزدوروں اور طلبہ کی آواز تھیں ، وہ اور بلاول عوام کی آواز بنیں گے، اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح مزدوروں اور طلبہ کی آواز بنیں گے: کراچی میں انتخابی ریلی سے خطاب— فوٹو: پی پی پی/ایکس

کراچی میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم میں کے دوران آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدوار عبدالقادر پٹیل، آصف خان اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ کراچی کے ضلع کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ اور ہاکس بے سمیت مختلف علاقوں میں پہنچیں جہاں کارکنان کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

انتخابی ریلیوں میں آصفہ بھٹو نے پرجوش انداز میں نعرے لگواتے ہوئے ووٹرز کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر غربت کا خاتمہ کرے گی جبکہ خواتین اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرکے بااختیار بنایا جائے گا۔

آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو مزدوروں اور طلبہ کی آواز تھیں ، وہ اور بلاول عوام کی آواز بنیں گے،  اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح مزدوروں اور طلبہ کی آواز بنیں گے۔

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیر کا نشان بہادروں، مزدوروں، کسانوں، طالب علموں اور غریبوں سمیت عوام کا انتخابی نشان ہے، آٹھ فروری کو عوام کی جیت ہوگی، پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی۔

ماڑی پور میں خواتین کارکنوں سے خطاب میں آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر ملک سے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی دور کرنی ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں اور بلاول کو وزیراعظم بنوائیں۔

مزید خبریں :