پاکستان
23 جنوری ، 2013

کراچی: مسلم لیگ ن کے سینئر عہدیدار میاں تیمور باپ سمیت قتل

کراچی: مسلم لیگ ن کے سینئر عہدیدار میاں تیمور باپ سمیت قتل

کراچی…کراچی میں ڈیفنس فیز 6 میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان جامی میں موٹر سائیکل پرسوار مسلح افراد نے ایک گاڑی پر گھات لگا کر نہایت قریب سے فائرنگ کی، جس سے گاڑی میں بیٹھے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال لے جایا گیاجہاں دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی میں چھوٹے ہتھیار کا استعمال کیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد باپ بیٹے تھے ، جن کی شناخت میاں تیمور اور میاں ارباب کے نام سے ہوئی ہے ، دونو کا تعلق مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ سے تھا۔ فائرنگ میں دونوں افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ کے رہنمااور کارکن اسپتال کے باہر جمع ہوگئے، اس موقع پر مشتعل کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہوائی فائرنگ کی اور ٹائر جلا کر ڈیفنس موڑ سے شارع فیصل جانے والی سڑک کو بلاک کردیا، تاہم مسلم لیگی رہنماؤں کی اپیل پر کارکنوں نے سڑکوں کا محاصرہ ختم کردیا ہے۔


مزید خبریں :