پاکستان
23 جنوری ، 2013

اسلام پورہ: ڈاکو، رکن پنجاب اسمبلی سے پرس چھین کر فرار

اسلام پورہ: ڈاکو، رکن پنجاب اسمبلی سے پرس چھین کر فرار

اسلام پورہ…اسلام پورہ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو رکن پنجاب اسمبلی زمرد یاسمین سے پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایم پی اے زمرد یاسمین اسلام پورہ میں اپنے بھائی سے ملنے کے لیے آئیں، واپسی پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووٴں نے زمرد یاسمین سے انکا پرس چھینا اور فرار ہو گئے۔ ایم پی اے زمرد یاسمین کے مطابق ان کے پرس میں اسی ہزار روپے اور دیگر ضروری کاغذات تھے۔ تھانہ اسلام پورہ نے مقدمہ کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :