پاکستان
23 جنوری ، 2013

آئیں اور ایف سی ،آرمی میں بھرتی ہوجائیں:میجر جنرل عبیداللہ خان

موسٰی خیل…آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے علاقے کے لوگوں کو ورغلاتے ہیں ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ملکر صوبے کی ترقی کیلئے تعاون کریں، ہم نیک نیتی سے صوبے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان نے دکی، موسٰی خیل اور بہلول بستی کے دورہ کے موقع پر قبائلی عمائدین سے ملاقات میں کہی۔ آئی جی ایف سی نے اپنے دورے کے دوران علاقے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں امن کے ساتھ تعلیم حاصل کرتی ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی ایک وفاقی ادارہ ہے اس میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کو ایک بار پھر دعوت دی کہ وہ آئیں اور ایف سی اورآرمی میں بھرتی ہوجائیں۔

مزید خبریں :