23 جنوری ، 2013
کراچی…ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے دہشت گردوں کی فائرنگ سے رہنماء پاکستان مسلم لیگ نواز میاں تیمو ر اور اُن کے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیا جا ئے۔متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیفنس میں مسلم لیگ (ن ) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمور اور اُن کے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور انہیں شہر کاامن تباہ کرنے کی گھناوٴنی سازشوں کو تسلسل قرار دیا ہے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ میاں تیمو ر اور میاں ارباب کے والد کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گرد ملک اور قوم کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ( ن) کی قیادت سمیت میاں تیمور اور دیگر افراد کے سوگوا ر لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور ان کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔