پاکستان
23 جنوری ، 2013

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاون میں اندھی گولی لگنے سے نوجوان زخمی

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں اندھی گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون میں مقامی ہسپتا ل کے قریب نوجوان نذر محمد اپنی موٹر سا ئیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک اس کو کسی سمت سے گولی آ کر لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتا ل پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد مزید کارروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہے۔

مزید خبریں :