پاکستان
23 جنوری ، 2013

پشاور:بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کردیا

پشاور:بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کردیا

پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے علاقہ گل باغ میں رات گئے نامعلوم ملزمان نے رات گئے ایک حجرے پر فائرنگ کی۔ جس سے حجرے میں سوئے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ جو کچھ عرصہ قبل پشاور منتقل ہوئے تھے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولین کے رشتہ دار محمد رحمن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ نعشیں پوسٹ مارتم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :