23 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل ، رحمان ملک توہین عدالت اور آئی بی فنڈز کیس کی آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیس کی سماعت کے باعث دیگر مقدمات کی سماعت منسوخ کی گئی ،سندھ میں آلودہ پانی سے فصلوں کی کاشت کے خلاف درخواست کی سماعت بھی آج نہیں ہو گی ،سپریم کورٹ کی کاز لسٹ سے یہ کیسز نکال دیئے گئے ہیں۔ ان کیسز کی سماعت کے لئے نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔