23 جنوری ، 2013
چارسدہ …چارسدہ کے علاقے شب قد ر میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بارودی مواد کے دھماکے سے اسکول کو جزوی نقصان پہنچاپولیس کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقے میرزئی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کے دو کمرے تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔