23 جنوری ، 2013
لاہور…نیب کے افسر کامران فیصل کی پراسرار موت کے بعد نیب ملازمین اور افسران کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ نیب پنجاب کے دفتر میں ہو کا عالم ہے ۔ نیب ملازمین کی ہڑتال کے باعث دفتر میں آنے والے سائلین کو دوچار دن بعد آنے کا کہا جا رہا ہے ، نیب کے ذرائع کی مطابق کامران فیصل کے کیس کی سماعت کے باعث نیب پنجاب کے افسر ان اور ملازمین گذشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔