Time 02 فروری ، 2024
پاکستان

کراچی: صدر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکا

دھماکا خیز مواد تھیلی میں سڑک کنارے رکھا گیا تھا: ایس ایس پی ساؤتھ —فوٹو: ایکس
دھماکا خیز مواد تھیلی میں سڑک کنارے رکھا گیا تھا: ایس ایس پی ساؤتھ —فوٹو: ایکس

کراچی: صدر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق دھماکا معمولی نوعیت کا تھا،دھماکا خیز مواد تھیلی میں سڑک کنارے رکھا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ پھٹنے والا بم دیسی ساختہ تھا، گاڑیاں صاف کرنے والے لڑکے نے شاپر دیکھ کرسائیڈ میں رکھ دی تھی، لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ یہاں پارکنگ کو صبح سے ختم کر وا دیں گے اور بیریئرز لگائیں گے۔

دوسری جانب صدر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے مقام سے ٹائمر ڈیوائس اور 12 وولٹ بیٹری ملی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا ڈیٹونیٹر اور تقریباً 400گرام بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بم دیسی ساختہ تھا سافٹ کنٹینر میں تیار کیا گیا تھا۔

ادھر الیکشن کمیشن نے اپنے دفتر کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کی۔

مزید خبریں :