Time 03 فروری ، 2024
پاکستان

ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے علیمہ خان کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئیں، جس کے بعد ایف آئی اے نے ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔

گزشتہ روز  ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیا تھا جس میں علیمہ خان کو آج طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئی۔

ایف آئی اے نے علیمہ خان کو 6 فروری کو طلب کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ونگ میں پیش ہونےکا نوٹس جاری کردیا۔ علیمہ خان کو  جاری دوسرے نوٹس  میں  ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں 6 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

علیمہ  خان پر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلانےکی مجرمانہ سازش کرکے عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنےکے الزامات ہیں۔

نوٹس کے مطابق پیش نہ ہونےکی صورت میں سمجھا جائےگا کہ صفائی میں فراہم کرنے کوکچھ نہیں، ایسی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

مزید خبریں :