Time 05 فروری ، 2024
پاکستان

سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں: الیکشن کمیشن

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سینٹرل جیل ڈی آئی خان کا پوسٹل بیلٹ کے نتائج ہیں— فوٹو:فائل
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سینٹرل جیل ڈی آئی خان کا پوسٹل بیلٹ کے نتائج ہیں— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جا رہی ہے، یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے، اس کے بعد یہ بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے اپیل کی کہ عوام ان غلط خبروں پر توجہ نہ دیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سینٹرل جیل ڈی آئی خان کا پوسٹل بیلٹ کے نتائج ہیں۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :