05 فروری ، 2024
اسلام آباد: عام انتخابات سے تین روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کو تبدیل کر دیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن سید ندیم حیدر کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ الیکشن کمیشن کے جینڈر ونگ کی ایڈیشنل ڈی جی نگہت صدیقی الیکشن کمیشن کی نئی ترجمان مقرر کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی نئی ترجمان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات شیڈول ہیں۔
Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA