23 جنوری ، 2013
لاہور…ڈیفنس لاہور کے ایچ بلاک میں ریسٹورنٹ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 14افراد زخمی ہو گئے ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں سلنڈر اس قدر زوردار دھماکے سے پھٹا کہ قریبی دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ایس پی کینٹ معروف واہلہ کی مطابق سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 14 زخمیوں کواسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشنال بتائی جاتی ہے۔