Time 07 فروری ، 2024
کھیل

عام انتخابات : قومی کرکٹرز بھی پُرجوش، عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ترغیب

ملک میں عام انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، عام افراد کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز بھی الیکشنز میں دلچسپی کا مظاہرہ کرر ہے ہیں۔

قومی کرکٹرز نہ صرف خود ووٹ ڈالنے کے بے چینی سے منتظر ہیں بلکہ اُنہوں نے سوشل میڈیا پر بھی قوم کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ترغیب دی ہے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اورفاسٹ بولر محمد عامر ان کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔

شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کے ووٹ ڈالنا صرف ہمارا حق ہی نہیں بلکہ یہ ہماری طاقت ہے، آپ لوگ پاکستان کی بہتری کےلیے آپ اپنا ووٹ کاسٹ کریں، پاکستان زندہ باد۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ آپ کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو مگر آپ کے ووٹ میں مستقبل کو بدلنے کی طاقت ہے، اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں کیوں کہ ہر ووٹ کی اہمیت ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 

Election Results | Pakistan Election 2024 | Constituency

مزید خبریں :