پاکستان
25 فروری ، 2012

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارہ گر کر تباہ

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارہ گر کر تباہ

میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارہ میرعلی کے علاقے مچھی خیل میں آبادی سے دور ویرانے میں گرکر تباہ ہوا، مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اچانک زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں اور باہر جاکر دیکھا تو گرنے والے جاسوس طیارے کے ملبے میں آگ لگی ہوئی تھی، اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کو علاقے میں موجود شدت پسندوں نے مار گرایا ہے، ادھر مقامی لوگ تباہ شدہ جاسوس طیارے کا ملبہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

مزید خبریں :