دنیا
24 جنوری ، 2013

عراق کے شمالی شہر کی مسجد میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

عراق کے شمالی شہر کی مسجد میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

بغداد … شمالی عراق کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے سے 35 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش دھماکا شمالی عراق کے شہر توزخور ماطو کی ایک مسجدمیں مقامی شیعہ رہنما کی نمازجنازہ کے دوران ہوا۔ حملے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ توز خور ماطو کے میئر کے مطابق خودکش حملہ آورنے نماز جنازہ میں شریک افراد کے عین وسط میں خود کو اڑالیا۔ زخمی ہونیوالوں میں عراق کے ترکمان فرنٹ کے ڈپٹی چیف اور صلاح الدین صوبے کے کونسلر بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :