24 جنوری ، 2013
لندن…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات میں کمی آئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات تاحال موجود ہیں، تاہم ان خطرات میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات کم ہونے سے اب دیگر جگہوں پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔