24 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں منگھوپیر تھانے کے قریب گھر پر دستی بم سے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے ہیں، جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق منگھوپیر تھانے کے قریب واقع آباد مشکی پاڑہ میں کچھ افراد موٹرسائیکل سوار ہوکر آئے اور ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے بعدانہوں نے ایک گھر پر دستی بم پھینکے کر فرار ہوگئے، دستی بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔