Time 12 فروری ، 2024
پاکستان

میانوالی میں دہشتگردوں کا پولیس ناکے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

پولیس کے مطابق 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا— فوٹو: فائل
پولیس کے مطابق 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا— فوٹو: فائل

میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر دہشتگردوں کا پولیس ناکے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :