24 جنوری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے بھارت طرز پر انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی منظوری دے دی، الیکشن کمیشن کو چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر تمام سرکاری عملہ کو تبدیل یا معطل کرنے کا اختیار حاصل ہو گاالیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے بل میں انتظامی اختیارات کے استعمال کی تجویز بھی شامل کر دی گئی، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہو گی اور الیکشن کمیشن کو اختیار ہو گا کہ وہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کو تبدیل یا معطل کر سکے۔