پاکستان
24 جنوری ، 2013

بھارت سے ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،نویدقمر

بھارت سے ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،نویدقمر

اسلام آباد…وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بدترین بھی ہو جائیں تو ہمیں فکر نہیں، بھارت کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں، موجودہ صورت حال میں مزید خرابی پیدا نہیں کرنا چاہتے، بھارت کو بھی کہتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے ، بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی سیکورٹی کے خدشات بھی ہیں۔ مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑی قربانیاں دیں، خطے میں استحکام کے لیے مسلح افواج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں :