13 فروری ، 2024
پوسٹل ووٹ کھلنے کے بعد ژوب کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 کا نتیجہ تبدیل کردیا گیا۔
این اے 251 کا نتیجہ تبدیل ہونے کے بعد ایک ہزار ووٹوں کے اضافے سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللہ کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ پہلے سے دوسرے نمبر پرچلے گئے۔
نتائج کے خلاف پشتونخوا نیپ کے کارکنوں نے احتجاج کیا جب کہ اس دوران کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند کردی گئی۔