24 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورکی ضلعی حکومت نے عید میلادالنبی کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں دفعہ 144 نافذکردی۔لاہور میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس اسلام پورہ اور ریلوے اسٹیشن سے نکلیں گے جو داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے، ضلعی حکومت نے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں،روٹس کی طرف آنے والے راستوں پر خاردار تاریں لگائی جا رہی ہیں،شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گزاراجائے گا اوردائیں بائیں سے کسی کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،مرکزی جلوسوں کے راستوں پرسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں،ضلعی حکومت نے عید میلاد النبی کے احترام میں تھیٹرز اور سینما بھی بند رکھنے کا حکم دیاہے۔