پاکستان
Time 15 فروری ، 2024

پشاور ہائیکورٹ کا رجسٹرڈ افغان خواجہ سراؤں کو تنگ نہ کرنیکا حکم

پی او آر کارڈ اور دستاویزات کےباوجود افغان خواجہ سراؤں کو تنگ کیا جارہا ہے،رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے : وکیل درخواست گزار کا مؤقف/فوٹوفائل
 پی او آر کارڈ اور دستاویزات کےباوجود افغان خواجہ سراؤں کو تنگ کیا جارہا ہے،رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے : وکیل درخواست گزار کا مؤقف/فوٹوفائل

 پشاور ہائیکورٹ  نے رجسٹرڈ افغان خواجہ سراؤں کو تنگ نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں 16 افغان خواجہ سراؤں کو وطن واپس بھیجنےکے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور  جسٹس وقار احمد نے کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے  مؤقف اپنایاکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ تمام غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا، افغانستان میں خواجہ سراؤں کی جان کو خطرہ ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مؤقف پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ غیرملکی نادرا کے پاس رجسٹرڈ ہیں؟ 

عدالے کے استفسار پر   درخواست گزار کے وکیل  نے بتایا کہ  پی او آر کارڈ اور دستاویزات کے باوجود  افغان خواجہ سراؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ  اگر افغان خواجہ سراؤں کے پاس  دستاویزات ہیں تو انہیں ہراساں نہ کیا جائے اور ان کے پاس مصدقہ دستاویزات ہیں تو وہ پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :