26 فروری ، 2012
کراچی … کراچی میں ریگل چوک کے قریب ایلکٹرونکس مارکیٹ کے میٹروں میں آگ لگ گئی، جس سے مارکیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ۔فائر برگیڈ حکام کے مطابق صدر کے علاقے ریگل چوک پر واقع جوبلی مینشن مارکیٹ کے میٹروں میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا اور تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق میٹروں میں لگنے والی آگ سے مارکیٹ کو جزوی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔