پاکستان
24 جنوری ، 2013

لاپتہ افراد کی بازیابی، سپریم کورٹ کے اقدامات آئینی ہیں، لیاقت بلوچ

لاپتہ افراد کی بازیابی، سپریم کورٹ کے اقدامات آئینی ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور … سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات آئین اور قانون کے مطابق ہیں، جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاقانونیت پوری قوم کیلئے حیران کن اور تشویش کا باعث ہے جس کی وجہ سے عوام کا پولیس پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے، اب حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل عدالت اور آئین و قانون کو نظر انداز کرنا عوام میں مایوسی پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت، فوج اور حساس ادارے سپریم کورٹ کے احکامات کو تسلیم کریں اور عملی ثبوت دیں کہ وہ اپنے آپ کو آئین، قانون اور عدلیہ کا پابند سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، پرامن ماحول اور عوامی اطمینان کیلئے حساس ادارے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اقدامات کریں، لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

مزید خبریں :