کھیل
Time 17 فروری ، 2024

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پی ایس ایل 9 کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا

افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عارف لوہار اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا— فوٹو: اسکرین گریب
افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عارف لوہار اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا— فوٹو: اسکرین گریب

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے  9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں علی ظفر، عارف لوہار  اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کی گئی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :