پاکستان
26 فروری ، 2012

این اے 140قصور: نتائج کی تبدیلی پرہنگامہ، آج دوبارہ گنتی کی جائیگی

 این اے 140قصور: نتائج کی تبدیلی پرہنگامہ، آج دوبارہ گنتی کی جائیگی

قصور … قصور کے حلقہ این اے 140 میں الیکشن کمیشن کی طرف سے رات گئے نتائج کی تبدیلی کے بعد ہنگامہ ہو گیا تاہم نتائج روک کر دونوں امیدواروں کو بلا کر آج دوبارہ گنتی کی جائے گی ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عظیم الدین لکھوی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن رات گئے ان کے مد مقابل ملک رشید کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔جس پر دونوں گروپوں کے حامی افراد نے ہنگامہ کھڑا کردیا ،الیکشن کمیشن نے نتائج روک کر دونوں امیدواروں کو آج دوپہر دو بجے بلا لیا ہے تاکہ ان کے سامنے گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا جاسکے۔جبکہ دیگرحلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ایس 57 بدین پر ضمنی انتخاب میں حسنین مرزا نے غیر حتمی نتیجے کے مطابق 40 ہزار 520 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار پپو شاہ نے 7 ہزار 983 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ این اے 195 رحیم یار خان پرمسلم لیگ فنکشنل کے سید مصطفی محمود 81 ہزار 839 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزادامیدوار مولوی محمد طارق چوہان 10 ہزار 112 ووٹ لیک دوسرے نمبر پر ہیں،این اے 9 مردان میں اے این پی کے حمایت اللہ مایار30ہزار776ووٹ لیکر پہلے جبکہ جے یوآئی ف کے مولانا شجاع الملک 24 ہزار 616 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں، پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان میں پیپلز پارٹی کی سیدہ وحیدہ شاہ29 ہزار967 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میر مشتاق تالپور13 ہزار300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 18 اٹک میں مسلم لیگ ن کے میجر ریٹائرڈ ملک محمد اعظم 48 ہزار 476 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار امانت خان 40 ہزار 285 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،اور پی پی 44 میانوالی مسلم لیگ ن کے عادل عبداللہ خان روکھڑی 45 ہزار500 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آازاد امیدوار ملک طارق مسعود کنڈ36 ہزار67 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 168وہاڑی پرپیپلزپارٹی کی امیدوار نتاشہ دولتانہ نے 70ہزار ایک سو چھیالیس جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال اکبر بھٹی 46ہزار تین سو اٹھائیس ووٹ لئے۔ملتان این اے 148پر وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے 93ہزار تین سو پینتالیس لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ کے امیدوار نے ملک عبدالغفار ڈوگر نے 44ہزار چھ سو تراسی ووٹ لئے۔

مزید خبریں :