پاکستان
25 جنوری ، 2013

جلالپور بھٹیاں: ٹرک کی تانگے کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، بچی زخمی

جلالپور بھٹیاں…جلالپور بھٹیاں کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ایک تانگے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور اس کی سات سالہ بہن زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور سرگودھا روڈ پر علی رضا نامی ایک نوجوان اپنی سات سالہ ہمشیرہ کے ہمراہ تانگے پر سوار اپنے گاوٴں ڈنر بھٹیاں جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے تانگے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں علی رضا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کرڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :