26 فروری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آبادمیں سابق ٹیسٹ کرکٹراور عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بالر شعیب اخترکی کارکو حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہے۔حادثہ اسلام آباد میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ اور نیشنل لائبریری کے سامنے پیش آیا۔ جائے حادثہ پر موجود پولیس کا کہنا تھا کہ شعیب اختر شاہراہ دستور سے ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر سیمنٹ کے رکاوٹی بلاکس سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق ایربیگزکی وجہ سے گاڑی کوزیادہ نقصان نہیں ہوااورسابق کرکٹر شعیب اختر محفوظ رہے، جنھیں ڈپلومیٹک انکلیو سے آنیوالی ایک خاتون اپنے ساتھ لے گئیں۔