بھارتی اداکار رتوراج سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار امیت بہل کی جانب سے کی گئی ہے/ فائل فوٹو
رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار امیت بہل کی جانب سے کی گئی ہے/ فائل فوٹو

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار رتوراج سنگھ 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار امیت بہل کی جانب سے کی گئی ہے۔

 اداکار امیت بہل نے بتایا کہ  رتوراج کو گزشتہ رات گھر میں ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

امیت بہل نے مزید بتایا کہ  رتوراج سنگھ لبلبے کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے علاج کیلئے وہ کئی دن تک اسپتال میں بھی رہے اور ڈسچارج ہو کر  کچھ دن قبل ہی گھر واپس آئے تھے۔

واضح رہے کہ اداکار رتوراج سنگھ نے دیا اور باتی ہم، آہٹ، عدالت، شاپت، ہٹلر دی دی جیسے ڈراموں میں کردار ادا کیا تھا جب کہ زندگی کے آخری دنوں میں وہ ڈرامہ انوپما میں یشپال کا کردار ادا کررہے تھے۔

مزید خبریں :