پاکستان
25 جنوری ، 2013

لاہور میں داتا صاحب کے مزار پر جشنِ صبحِ بہاراں

لاہور میں داتا صاحب کے مزار پر جشنِ صبحِ بہاراں

لاہور…لاہور میں داتا دربار پر جشنِ صبح بہاراں منعقد کی گئی، روح پروراجتماع میں حضور نبی کریم کے فضائل و مناقب بیان کئے گئے اور بارگاہ رسالت میں ہدیہء نعت پیش کیا گیا۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر داتا دربار کی روحانی فضاء میں ذکرِ رسول کی محفل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سجائی اور اس روح پرور محفل کو نام دیا گیا جشنِ صبحِ بہاراں۔ محفل کا آغاز خصوصی طور پر لندن سے آئے ہوئے ممتاز نعت خواں احمد رضا قادری نے کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے روضہ اقدسکے اندر جانے کے اپنے تجربے سے سامعین کو آگاہ کیا اور اس موقع پر اترنے والے اشعار حاضرین کو سنائے تو نعرہ رسالت کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی، بارگاہ نبی میں پیش کئے گئے خوب صورت اشعار نے سماں باندھ دیا اور لوگ وجد میں آکر جھومنے لگے۔ عامر لیاقت نے اپنے منفرد انداز میں آقائے دو جہاں کے فضائل و مناقب بیان کئے۔ خطاب کے اختتام پر عامر لیاقت حسین نے بارگاہ عقیدت میں نعت اور اپنے آنسووٴں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ اس بابرکت محفل کے آخر میں علامہ مفتی راغب نعیمی نے روح پرور دعا کرائی۔ وہ اور محفل کے شرکاء بھی اپنے آنسووٴں پر قابو نہ رکھ سکے۔

مزید خبریں :