Time 20 فروری ، 2024
پاکستان

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ: ایم کیو ایم کے ن لیگ سے مطالبات سامنے آگئے

متحدہ قومی موومنٹ نے ن لیگ سے سندھ کیلئے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات کیے ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل/ اسکرین گریب
متحدہ قومی موومنٹ نے ن لیگ سے سندھ کیلئے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات کیے ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل/ اسکرین گریب

وفاق میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مسلم لیگ (ن) سے مطالبات سامنے  آگئے۔ ذرائع کے مطابق تین مطالبات قانونی سازی سے متعلق اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ این ایف سی کی رقم صوبوں کی بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے، مقامی حکومتوں کاتسلسل ہو جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے اور کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم نے سندھ کیلئے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات کیےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے جواب دیا کہ پیپلزپارٹی سےمذاکرات کی کامیابی پر ان مطالبات پرفیصلہ ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :