21 فروری ، 2024
کراچی سے لاپتا ہونے والے آزاد امیدوار نثار پہنور اور بیٹا محسن پنہور گھر پہنچ گئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں نثار پنہور اور ان کے بیٹے محسن پہنور ویگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں ایس ایس پی ایسٹ ودیگر تفتیشی افسران پیش ہوئے۔
دونوں کے گھر پہنچنے کی اطلاع اس وقت آئی جب ہائیکورٹ میں بازیابی کا مقدمہ سنا جارہا تھا، عدالت کے پوچھنے پر ایس ایس پی ایسٹ نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم دونوں کو کون لے گیا۔
دوسری جانب آزاد امیدوار نثار پہنور کے بیٹے منصور پہنور نے ایکس پرپیغام دیا کہ والد نثار پہنور اور بھائی محسن پہنور کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نثار احمد پہنور این اے 242 اور محسن پہنور پی ایس 85 سے آزاد امیدوار تھے۔ 9 جنوری 2024 کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار والد نثار پنہور اور محسن پہنور کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔