26 فروری ، 2012
شکارپور … شکارپور سے حیدرآباد جانے والی بارات میں شامل جیپ الٹنے سے دو خواتین ہلاک ،5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مورو بائی پاس پر شکارپور سے حیدرآبادجانے والی بارات میں شامل جیپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پرہی جاں بحق جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو تعلقہ اسپتال مورو منتقل کردیا گیا ہے۔