کھیل
Time 22 فروری ، 2024

بلائنڈ کرکٹ سیریز: پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

میچ میں مطیع اللّٰہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: فائل
میچ میں مطیع اللّٰہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: فائل

بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا، متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان درگاہ راو نے 61 اور وینکیٹیشورا راو نے 49 رنز بنائے جب کہ پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے دو دو وکٹیں لیں۔

میچ میں مطیع اللّٰہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعدازاں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے میچ جیت لیا۔

پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں پورا کیا، نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129رنز کی اننگ کھیلی جب کہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔

مزید خبریں :