22 فروری ، 2024
لاہور : اوگرا نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لیےگیس کنکشن پرپابندی ختم کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی ٹیرف پرگیس کنکشن لگانےکی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گیس پائپ لائن بچھائی جاچکی ہے وہاں کنکشن لگائے جاسکیں گے۔
سوئی نادرن گیس کمپنی نے نومبر 2021 کو وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس کنکشن پر پابندی عائدکی تھی۔
ذرائع اوگرا کا کہنا ہےکہ ابھی پرانی آبادیوں کےگھروں کے لیے پالیسی وضع نہیں کی گئی، اس وقت نئےگیس کنکشن کی 42 لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں۔