دنیا
Time 22 فروری ، 2024

طالبان کا قندھار میں جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیو نہ بنانے کا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

طالبان حکومت نے قندھار میں جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے روک دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے قندھار میں طالبان نے حکام کو جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیو نہ بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قندھار وزارت داخلہ کی جانب سے سول اور ملٹری حکام کو ایک خط میں ہدایات جاری کی گئیں کہ  اپنی رسمی،غیر رسمی محفلوں میں جاندار چیزوں کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔

قندھار حکام کے مطابق جاندار چیزوں کی تصاویر لینے سے فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوتا ہے۔

قندھار حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر نہ لینے سے متعلق پابندی کا اطلاق میڈیا یا عوام پر ابھی نہیں کیا گیا۔اس ہدایات کا اطلاق صرف  صوبائی حکام پرہوگا۔

طالبان عہدیدار کے مطابق جاندار کی تصویریں کھینچنا ایک بڑا گناہ ہے، میڈیا کے دوست اور افغان شہری اس گناہ کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے سابقہ ​​دور حکومت میں 1996 سے 2001 تک ٹیلی ویژن اور جانداروں کی تصاویر پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

مزید خبریں :