23 فروری ، 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تین سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر یوسف رضاگیلانی فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر نثار کھوڑو سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے باوجود فی الحال حلف نہیں اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ سینیٹر جام مہتاب ڈہر پی ایس18 گھوٹکی سے کامیاب ہوئے وہ بھی فی الحال حلف نہیں اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔