24 فروری ، 2024
ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش ہلاک ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان کے بارڈرکے قریب ایرانی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی۔
ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کاسرغنہ اسماعیل شاہ بخش ساتھی سمیت مارا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل شاہ بخش جنوب مشرقی ایران میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا مرکزی مجرم تھا۔