Time 25 فروری ، 2024
دنیا

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کو بے بنیاد الزام قرار دیدیا

انٹونی بلنکن / رائٹرز فوٹو
انٹونی بلنکن / رائٹرز فوٹو

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کو بے بنیاد الزام قرار دیدیا۔

ارجنٹینا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔

ان سے پوچھا گیا کہ چین میں اقلیتوں سے سلوک نسل کشی ہے تو اسرائیل کا فلسطینیوں سےسلوک نسل کشی کیوں نہیں؟

اس پر انٹونی بلنکن نےامریکی صحافی کےسوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے سب کچھ پہلے ہی تفصیل سے بتایا ہے، اب تفصیلات نہیں دہراؤں گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'تفصیل نہیں دہراؤں گا کہ کیوں چین کو نسلی اقلیت کی نسل کشی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے'۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'عالمی عدالت میں زیر سماعت اسرائیل پرنسل کشی کے بے بنیاد الزام سےمتعلق کلیئرہوں'۔

مزید خبریں :