Time 26 فروری ، 2024
پاکستان

بیشتر پاکستانی سمجھتے ہیں کہ چند لوگ فلاحی کام ذاتی تشہیر کیلئے کرتے ہیں: سروے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

68 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے  پیچھے ذاتی تشہیر  چند لوگوں کا اہم مقصد ہوتی ہے۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء  پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے میں 68 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ  چند افراد عوام کے لیے نہیں اپنے ذاتی مقاصد کے لیےکام کرتے ہیں۔

21 فیصد افراد کی رائے اس کے برعکس رہی، ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کی فلاح کے لیےکام کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :