Time 28 فروری ، 2024
دنیا

بھارت: اسپتال عملے نے آئی سی یو میں داخل خاتون کو بیہوشی کا انجیکشن لگاکر زیادتی کا نشانہ بنادیا

خاتون نرس کمرے میں آئی اور اس سے مدد مانگنے کی کوشش کی تو بجائے مدد کے خاتون نرس بھی دھمکانے لگی: خاتون کا بیان/ فائل فوٹو
خاتون نرس کمرے میں آئی اور اس سے مدد مانگنے کی کوشش کی تو بجائے مدد کے خاتون نرس بھی دھمکانے لگی: خاتون کا بیان/ فائل فوٹو

بھارت میں خاتون مریض کے ساتھ ایک ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس سے سب دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر الور کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں 24 سالہ شادی شدہ خاتون پھیپھڑوں میں انفیکشن کے سبب آئی سی یو  داخل تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ آدھی رات کو نرسنگ اسٹاف میں سے ایک مرد آئی سی یو میں آیا، اس نے کمرے کے پردے ڈالے اور نازیبا حرکات کرنے لگا، شور مچانے پر اس نے خاتون کو انجیکشن لگایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے کہا کہ ہوش آنے پر اس نے شور مچانے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اسے ڈرایا اور دوبارہ سے انجیکشن لگانے کی دھمکی دی۔

مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کاکہنا تھا کہ خاتون نرس کمرے میں آئی اور اس سے مدد مانگنے کی کوشش کی تو بجائے مدد کے خاتون نرس بھی دھمکانے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے صبح شوہر کے آتے ہی اسے تمام تر واقعے سے آگاہ کیا اور پولیس کو شکایت درج کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئی سی یو کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :