Time 28 فروری ، 2024
پاکستان

میاں چنوں میں تیز رفتارکار بےقابو ہوکر طالبات پر چڑھ گئی، حادثے میں طالبہ جاں بحق

2 طالبات زخمی ہوگئیں، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا— فوٹو:فائل
2 طالبات زخمی ہوگئیں، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا— فوٹو:فائل

میاں چنوں میں گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی اسکول کے سامنے تیز رفتارکاربےقابو ہوکر طالبات پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میاں چنوں کے سامنے تیز رفتار کار  نے اسکول کی طالبات کو کچل دیا ،حادثے میں آٹھویں کلاس کی طالبہ شیزہ فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔

حادثے میں دو طالبات زخمی ہو گئیں جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمی طالبات کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :